ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے مریم نواز پریشان

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے مریم نواز پریشان


لاہور(24نیو)روپے کی روز بروز بےقدری پر مریم نواز  نے بھی ٹویٹ کردیا ۔کہتی ہیں کہانٹربینک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، نالائق اعظم کی طرف سے معیشت کو پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے لکھا کہ انٹربینک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت نے پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ڈالر نے پاکستانی روپے کو بچھاڑ کر رکھ دیا ، ہرگزرتے دن کے ساتھ پاکستانی روپے کی قدر کم ترین کرنے والےڈالر کی اونچی اوڑان پر ہے ہر کوئی پریشان ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer