وزیر اعظم عمران خان نے سردار اختر مینگل کے مطالبات مان لئے

وزیر اعظم عمران خان نے سردار اختر مینگل کے مطالبات مان لئے


اسلام آباد(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد نے  ملاقات کی ہے،حکومت نے بی این پی کے مطالبات مکمل کروانے کی یقین دہانی کردی۔

ٹوئٹی فورسے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہناہے کہ آئندہ دوری ختم کرنے کیلیے طریقہ کار بنا لیا گیا ہے۔مسنگ پرسنز کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہو گی۔بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں 6 فیصد کوٹے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے بی این پی کے وفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں جہانگیر ترین ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور دیگر رہنما موجود تھے،ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بی این پی کے مطالبات مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرادی۔

رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ آئندہ دوری نہ ہو اس کےلئے بھی طریقہ کار بنا لیا گیا ہے،10ارب کاترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔

واضح رہےکہ حکومت کے ساتھ 6 نکاتی ایجنڈےپر پیشرفت کے بعد سرداراختر مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کے پی اے سی میں شرکت نہیں کی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer