سوشل میڈیا پر 1992 ورلڈ کپ سے موازنہ، آئی سی سی بھی پیچھے نہ رہا

سوشل میڈیا پر 1992 ورلڈ کپ سے موازنہ، آئی سی سی بھی پیچھے نہ رہا


برمنگھم (24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی سوشل میڈیا کے رنگ میں رنگ گئی،شائقین پاکستان ٹیم کی موجودہ صورتحال کا موازنہ 1992 کے ورلڈ کپ سے کرنے لگے تو آئی سی سی بھی پیچھے نہ رہا اورمیچ کے دوران اسکرین پر موازنہ پیش کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کا چیلنج درپیش، شائقین نے موجودہ صورتحال کو1992 سے جوڑ کرامیدیں باندھ لیں۔ شائقین سوشل میڈیا پرپاکستان ٹیم کی موجودہ صورتحال اور1992ورلڈکپ کا موازنہ پیش کرنے لگے۔  پاکستانی شائقین کا دیوانہ پن دیکھ کر انٹرنیشنل کونسل بھی پیچھے نہ رہی۔ پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے دوران ٹی وی کی اسکرین پرآئی سی سی بھی ایسے ہی موازنے پیش کرتا رہا۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنے بقیہ تمام میچ جیتنا ضروری ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔