آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


لارڈز(24 نیوز) کرکٹ ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیانےانگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لارڈزمیں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نےٹاس جیت کرآسٹریلیا کوبیٹنگ کی دعوت دی، کینگروزنےمقررہ 50 اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر285 رنزبنائے۔آسٹریلیوی کپتان فنچ 100،وارنر53،سمتھ 38 اورکیری 38 رنزبناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بلے بازانگلش باؤلرزکا مقابلہ نہ کرسکا۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس 2 وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے۔

کینگروز کے 286رنزہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کاآغازمایوس کن رہااور پوری ٹیم221 رنزپرڈھیرہوگئی، 53 آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیارنزپرجوئےروٹ اورکپتان ایون مورگن سمیت 4 کھلاڑی پویلین لوٹے۔ ونس 0، بیرسٹیو27، جوئےروٹ8، مورگن4، بٹلر25، ووکس28رنزبناسکے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے مزاحمت دکھائی اور89 رنز بنائے تاہم پوری ٹیم221رنزپرہمت ہارگئی، جیسن بہرینڈوف نے 5،مچل اسٹارک نے 4 شکار کیے۔

جیت کےساتھ ہی دفاعی چیمپئن آسٹریلیاورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔