امریکا نے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی


واشنگٹن(24نیوز) امریکا نے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، پاکستان کا این ایس جی میں شامل ہونے کے امکانات کم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے مبینہ طور پر جوہری تجارت میں ملوث ہونے کے شبہ میں پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔ مذکورہ کمپنیوں کو امریکی پالیسیوں سے متضادم اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا،مہنگائی میں کس حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،بڑی خبر 

  امریکی بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹی کی فہرست میں 23 کمپنیوں کا ذکر ہے۔ جن میں 15 جنوبی سوڈان اور ایک سنگاپورکی کمپنی بھی شامل ہے۔ پابندی کی زد میں آنے والی سنگاپور کی کمپنی مشکو لاجسٹک اور اس کی پاکستانی شاخ بھی شامل ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی 

 سلوشن انجینئرنگ، اختر اینڈ منیر پروفیشنٹ انجینئرز اور پرویز کمرشل ٹریڈنگ کمپنی پر بھی پابندی عائد کی گئی۔مرین سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ اور انجینئرنگ اینڈ کمرشل سروسز بھی امریکی پابندی کی زد میں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مذکورہ فیصلے کے بعد پاکستان کا این ایس جی میں شامل ہونے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔