وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ


  اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی کا چیرمین سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو الیکشن کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے دوران مطالبہ کیا جائے گا کہ وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے ایسا بیان پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے.

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے وزیر اعظم کو نیا نام دے دیا 

 چیرمین سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو الیکشن کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔ الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے دوران مطالبہ کیا جائے گا کہ وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیا جائے۔الیکشن کمیشن ایل این جی وزیراعظم سے ثبوت مانگے کہ سینٹ الیکشن میں کہاں پیسے لگے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آصف زرداری، عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:نواز شریف 

  بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے جہاں الیکشن ہار جائیں وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے۔ نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے پہلے حکمران ہیں۔

الیکشن کمیشن کابینہ کی جانب سے 12 لاکھ گیس کنکشنز اپنے حلقوں میں دینے کا نوٹس لے۔نون لیگ کی جانب سے پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے۔