روح لرزانے والی ویڈیو ز ٹوینٹی فورنیوز کو موصول ہوگئیں

روح لرزانے والی ویڈیو ز ٹوینٹی فورنیوز کو موصول ہوگئیں


جڑانوالا(24نیوز) لرزہ خیز واقعات، معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا لی گئیں،بعض معصوم سکول یونیفارم میں ملبوس تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا لی گئیں.بعض معصوم سکول یونیفارم میں ملبوس تھیں۔ چہرہ چھپانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔روح لرزانے والی ویڈیو ز ٹوینٹی فورنیوز کو موصول ہوگئیں۔ جس میں بچے ، عاقب، رانانجی اور اعجازعرف بلا ڈان نامی حیوانوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔ اعجاز عرف بلا ڈان کا تعلق ایم ایس ایف سے ہےاور وہ اس مکروہ دھندے کا مرکزی کردار ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ اس گروہ کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور اسی وجہ سے پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی۔

یہ بھی پڑھیں:محراب پور،سکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کاواقعہ 

 دوسری جانب جب عوامی نمائندے وزیرمملکت طلال چودھری سے رابطہ گیا تو جواب ملا کہ صاحب مصروف ہیں۔عوام کے مسئلے پر بات کی جائے تو جواب ملتا ہے صاحب بزی ہیں۔

یہ معاملہ انکی قیدات کا نہیں۔نہ ہی مجھے کیوں نکالا کاہے۔اس لیے جواب ملا ہے کہ صاحب مصروف ہیں۔