خاتون کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس پشاور ایئر پورٹ پر بھول کر لندن پہنچ گئی

 خاتون کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس پشاور ایئر پورٹ پر بھول کر لندن پہنچ گئی


پشاور(24نیوز) خاتون شائقین کرکٹ ورلڈ کے ٹکٹس پشاورائیرپورٹ پربھول کرلندن پہنچ گئی۔سی اے اے کے عملے نے ٹکٹس ڈھونڈ کرخاتون مسافرتک پہنچادئیے ۔

عقیلہ نامی خاتون کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹیں پشاور ائیرپورٹ پربھول کر لندن پہنچ گئی، کرکٹ ورلڈ کپ کے وی آئی پی ٹکٹوں کی مالیت ساڑھے سات لاکھ روپےبتائی جاتی ہے۔سی اے اے کے عملے نے ٹکٹس ڈھونڈ کر پشاور میں مقیم خاتون مسافر کے بھائی کے حوالے کردیئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

عقیلہ خاتون نے سی اے اے کے عملے کی تعریف کی جبکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور افسر قیصرہ اور عمران صدیق کو ایمانداری پرتعریفی سند دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔