اہلیان کراچی کیلئے گُڈ نیوز

اہلیان کراچی کیلئے گُڈ نیوز


کراچی(24نیوز) کراچی ہیٹ ویو کاخطرہ ٹل گیا مگرگرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ درجہ حرارت 39تک جانے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا .

موسم میں تبدیلی آگئی ہے, ہیٹ ویو کاخطرہ ٹل گیا مگرشہریوں کاگرمی کی شدت سے براحال ہے. چلچلاتی گرمی ہے اورہوائیں کراچی والوں سے روٹھ چکی ہیں ۔ شہر قائد ہائی پریشر ایریا ہےمگرجب ہواکارخ تبدیل ہوتے ہی موسم بھی اپنے تیوردکھانے لگاہے ۔ 

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےاورمنگل سے موسم کی صورتحال معمول کے مطابق ہوجائےگی ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔