پی ٹی ایم کارکنان کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھاوا

پی ٹی ایم کارکنان کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھاوا


میران شاہ ( 24نیوزشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی خڑ قمر چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میران شاہ کے علاقے بویہ میں خڑ قمر  چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 5 جوان زخمی جبکہ3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے، علاوہ ازیں چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار زاربت اللہ کی رہائی کیPTM سوشل میڈیا مہم جاری ہے، وہ اسی چیک پوسٹ پر حراست میں ہے، ‏اپنا بندہ چھڑانے کے لئے محسن داوڑنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کرکے گارڈز نے پہ آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔