عمران خان کا مودی کو فون، اہم معاملات پر گفتگو

عمران خان کا مودی کو فون، اہم معاملات پر گفتگو


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے. وزیراعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی. وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کے امن اور ترقی کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں. عمران خان نے دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی جس پر نریندر مودی نے عمران خان کو شکریہ ادا کیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔