" کچھ لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں"



اسلام آباد(24 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیر ستان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ٹی ایم کے معصوم سپورٹرز اور کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عشروں پر محیط قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم بالخصوص قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer