’’اب پتہ چلے گا وردی کی طاقت کیاہے‘‘

’’اب پتہ چلے گا وردی کی طاقت کیاہے‘‘


پشاور(24نیوز) ٹریفک وارڈنز نے پہلے سلام پھر کلام کے نعرے کو بھلا کرشہری پرکھلےعام تشددکرڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شہری جوکہ ایک ڈاٹسن ڈرایئورہےسگنل پر رکنے والے شہری کو مار مار کے درگت بنا ڈالی۔ ٹریفک وارڈن شاہداورسپاہی ذاکر نےشہری کو اشارےپرنہ رکنےپرڈانٹا اسی دوران شاہدشہری کو گالم گلوچ بھی کرتے رہے۔اس موقع پروارڈن نےکہاکہ تم نے وردی کو ہاتھ کیسے لگایا۔وردی کی طاقت کو جانتے ہو۔ ٹریفک وارڈن نےشہری کو دھمکیاں بھی دیں۔

اب پتہ چلے گی تمہیں وردی کی طاقت کیاہے۔شہری پرتشددکےبعد آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین نےواقعےکا نوٹس لےلیاہے۔آئی جی کےحکم پروارڈن اورسپاہی کو معطل کرکےٹریفک حکام نےدونوں کےخلاف محکمانہ انکوائری شروع کرکےتین دن کےاندراندرآئی جی خیبرپختونخوا کو رپورٹ کی جائےگی۔