بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا


کوئٹہ ( 24نیوز ) ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کاہان کے علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں انیٹی ٹینک مائنز بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے شامل ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ایف سی کے جوانوں نے بلوچستان کے دور دراز علاقے میں کارروائی کی ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحے میں انیٹی ٹینک مائنز بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے شامل ہیں۔

یاد رہے بلوچستان میں ایف سی کے جوان شرپسندوں کے نشانے پر ہیں،وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں سے کارروائیوں کی خبریں ملتی رہتی ہیں،پاک فوج کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔