پولیس وین میں سوٹے

پولیس وین میں سوٹے


راولپنڈی(24نیوز) پولیس منشیات فروشوں کا سہولت کار بن گئی۔ ایک شخص سرعام پولیس وین میں سوٹے لگاتا رہا۔

24نیوز نے ویڈیو حاصل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پولیس وین میں سرعام سوٹے لگا رہا ہے۔ پولیس وین میں بیٹھ کر چرس پیتا رہا۔ پولیس گاڑی مری کے علاقہ تھانہ بھگواڑی میں گشت کررہی تھی۔ اہکار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

24 نیوز کے نمائیندہ نے جب پولیس اہلکاروں سے اس بارے میں سوال کیا تو اہلکاروں نے جواب نہ دیتے ہوئے واقعہ سے لاعلمی کا اطہار کیا ۔ اسی حوالے سے جب متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا تو میٹنگ کا بہانہ کرکے جان چھڑوالی۔

ویڈیو دیکھیں: