کراچی میں کتنی گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا



کراچی (24نیوز) کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ، محکمہ موسمیات نےشدید گرمی کی پیشنگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے تین مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ یکم مئی سے تین مئی تک شہر میں سمندر ہوائیں بند رہیں گی جبکہ اس کی جگہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی ۔سمندر ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کے 28 اپریل سے چلنے والی گرمی کی لہر کے اثرات آج سے ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، گرمی کی یہ شدید جمعے تک برقرار رہنے کا امکان ہے ،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر آج پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer