تعیناتی کے 18 گھنٹے بعد ہی میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو معطل کردیا

تعیناتی کے 18 گھنٹے بعد ہی میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو معطل کردیا


کراچی(24نیوز) مئیر کراچی وسیم اختر نےمصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدےہٹا دیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ روز چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو گاربیج پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ تین ماہ میں شہر کو کلین کردیں گے۔ا نھو ں نے کہا سب مل کر کراچی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ وفاق سندھ اور سٹی حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہیں۔ بد کردار میئر وسیم اختر کو لندن کا میئر بھی بنادو گے تو اسے بھی لاکھیت بنا دیگی۔

جس کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ مصطفیٰ کمال بدتمیز انسان ہے اور وہ اس عہدے کے قابل نہیں ہیں اور 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ انھوں نے کہا  آئندہ احکامات تک مصطفیٰ کمال معطل رہیں گے ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔