کراچی،سینکڑوں چینی باشندوں پر ڈینگی وائرس کا حملہ

کراچی،سینکڑوں چینی باشندوں پر ڈینگی وائرس کا حملہ


کراچی (24 نیوز) کام کرنے والے چائینیز پر بھی ڈینگی وائرس نے حملہ کردیا ہے، کراچی کی ساحلی پٹی پرواقع چائنیز کالونی کے 230 رہائشیوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کراچی میں سینکڑوں چینی باشندوں پر ڈینگی وائرس نے حملہ کردیاہے۔ یہ انکشاف صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کیا انہوں نے کہا کہ ہاکس بے کی پٹی پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی رہائشی کالونی میں ڈینگی وائرس سے 230افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران عذرا پیچو ہونے کہاکہ کانگو وائرس سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لائیو اسٹاک نے جانوروں پر اسپرے کی یقین دہانی کرائی تھی نگلیریا کے اب تک بارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔  اُن کا کہنا تھا کہ پانی میں کلورین نہیں ہےشہریوں کو اپنا تحفظ خود کرنا چاہیئے۔

ٹراما سینٹر کے حوالے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیمی گورنمنٹ ادارہ ہے،  ٹراما میں پانی کا مسئلہ تھا جو حل ہوگیا ہے ادویات کی کمی پر کابینہ میں بات ہوئی ہے سپرا کے جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے ڈائریا اور گیسٹرو کی وجہ مکھیوں کی بہتات سے ہوا روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بچے متاثر ہورہےہیں کئی یوسی میں اسپرے شروع ہوگیا ہے ڈینگی اور ملیریا کے پروگرام کو ایک کرنے جارہے ہیں ۔

پولیو کے سوال پر ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا دو کیسز میں ای او سی میں کام روکا ہوا تھا ماحول پر کام نہیں کیا گیا اس لئے وہاں تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer