لندن کی نئی پالیسی تیار،غیرملکی طالبعلموں کے لیے خوشخبری

لندن کی نئی پالیسی تیار،غیرملکی طالبعلموں کے لیے خوشخبری


 لندن24(نیوز)غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی گئی، طالبعلم  اب دوران تعلیم ورک ویزا حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔ لندن کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہوگا۔ جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔