ضمنی الیکشن این اے 154: پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ، علی ترین کو ٹکٹ جاری


لودھراں (24 نیوز) تحریک انصاف کا این اے 154 لودھراں کیلئے علی ترین کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ چیرمین تحریک انصاف نے علی ترین کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 154 کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی کا جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے علی ترین کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے، کہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 154 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کا شیڈول جاری کررکھا ہے۔

مزید دیکھیں: