کراچی: سیوریج نظام پھٹنے سے گلیوں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں


کراچی (24 نیوز) شہر قائد میں زیر زمین پانی کی لائن پھٹنے سے شارع فیصل اور زیب النسا اسٹریٹ کے اطراف کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، زیر زمین پانی کا رساؤ شارع فیصل اور متعلقہ سڑک کو کمزور کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیب النسا اسٹریٹ میں ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے پریشانیوں کا ایک سلسلہ بے بہا دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سیورج کی لائن پھٹنے سے سڑک کے اندر پانی کے رساؤ کے نتیجہ میں سڑک بوسیدہ ہوکر دھنس گئی جس میں موٹر سائیکلیں بھی پھنس گئیں۔ شہری ٹیکسی ڈرائیورز اور رکشہ ڈرائیورز بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

علاوہ ازیں زینب مارکیٹ کے اطراف کی سڑکیں ہوں اور ریکسرلائن کا علاقہسیوریج کے پانی نے تالاب میں تبدیل کر دیا ہے۔ مارکیٹ کے تاجر بھی صورتحال سے نالاں ہیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قائد اعظم ہاؤس میوزیم کے سامنے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو دو سے تین دن جاری رہے گا۔ شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ایف ٹی سی مہران ہوٹل انڈر پاس سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔