علی رضا عابدی کا قتل، عینی شاہد کا بیان آگیا


کراچی( 24نیوز ) متحدہ کے سابق رہنما علی رضاعابدی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ مقتول علی رضاعابدی کے والداورگھرمیں سیکورٹی پر مامور گارڈ کا وڈیو بیان لے لیا۔ واردات کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا معاملہ, واقعہ کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو علی رضا عابدی کی گاڑی کا  پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔  ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی معمول سے پہلے گھر آئے ۔ 

گارڈ کے دروازہ کھولتے ہی فائرنگ ہوگئی ۔

حراست میں لیے گئے سیکیورٹی گارڈ عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ گن میرے پاس تھی موقع پر لوڈ نہ کرسکا۔   علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے قاتلوں کو دیکھا ہے اور ان کو پہچان سکتے ہیں گارڈ کی رائفل چلی نہیں تو وہ دوسری رائفل لینے کے لئے اندر گھر میں بھاگا تھا۔  

دوسری جانب حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ادھر سی ٹی ڈی حکام نے گاڑی کی فرانزک رپورٹ بھی حاصل کرلی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فیننسگ کے زریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔