بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر ایک نظر ۔ ۔ ۔

بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر ایک نظر ۔ ۔ ۔


کراچی( 24نیوز ) جو بیٹی بے نظیر۔۔جو ماں بھی بے نظیر۔۔شہیدبے نظیربھٹو کی عملی سیاست کا آغازنظربندی اورجیل سے ہوا۔ مدبرانہ سیاست اور فیصلوں سے ملک میں جمہوری روایات کو پروان چڑھایا۔

شہید بے نظیر بھٹو 21جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی سے 1973 میں پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔ 

بے نظیر بھٹو کی عملی سیاست کا آغازنظر بندی اور جیل سے ہوا۔ ملک میں ضیا کا مار شل لاءلگا، ذوالفقار علی بھٹو گرفتار ہوئے۔محترمہ کوخاندان سمیت گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ ایم آر ڈی تحریک کی وجہ سے 1984 میں جیل سے رہائی ملی۔

جلا وطنی کے بعد 1986 میں لاہور پہنچیں تو تاریخی استقبال ہوا۔ 1987 میں شادی ہوئی۔ 2دسمبر 1988 کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔ انیس اکتوبر 1993 میں دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔تاریخی میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔

اٹھارہ اکتوبر 2007 دوسری جلا وطنی کے بعد وطن واپسی ہوئی۔ استقبالی جلوس میں دہشت گردحملے میں 180 سے زائد جیالے شہید ہوئے۔ستائیس دسمبر 2007، راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔