آرمی چیف سے امریکی مشن کے کمانڈر اور روسی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی مشن کے کمانڈر اور روسی سفیر کی ملاقات


24نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے افغانستان میں امریکی مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں جاری امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔آرمی چیف سے سے روس کے سفیر الیکسی یوری نے ملاقات کی اور روسی کوہ  پیما کو بچانے پرشکریہ ادا کیا ۔روسی سفیر نے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کو اعزازات سے بھی نوازا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے افغانستان مین امریکی مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی۔ جس میں میں افغانستان میں جاری امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ ملاقات میں افغان مسئلے کے سیاسی حل پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ اقدامات اور موثر بارڈ مینجمنٹ سے متعلق اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔ 

اس سے پہلے روس کے سفیر الیکسی یوری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی سفیر نے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوﺅ کو بچانے کے اعتراف میں پاک فوج کے 10 افسروں اور 2 جوانوں کوآرڈر آف فرینڈشپ، میڈل فار کرج اور میڈل فار کامن ویلتھ کے اعزازات سے نوازا۔

روسی سفیر نے آرمی چیف کو بھی رشین مانیٹرنگ فیڈریشن کی طرف سےمیڈل اور سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ الیگزینڈر گوکوﺅ کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشیر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی سے بچایا گیا تھا اور پاک فوج کے سرچ اینڈ ریسکیو مشن نے 6 دن کی کوششوں کے بعد الیگزینڈر کی جان بچائی تھی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔