گیس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

گیس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ


24نیوز : ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزنے گیس کے نرخوں میں من مانا اضافہ کردیا، گیس کاسرکاری ریٹ 114روپے مقررہے جبکہ لاہورمیں ایل پی جی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، شہریوں نےحکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرد موسم آتے ہی گیس یوں غائب ہوتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں، گیس کی بندش سے جہاں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوتے وہیں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے کاروبارگرم ہوگئے۔ گیس نے بائے بائے کہا تو ایل پی جی سلنڈر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا مگر قیمت سن کر ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں۔

اب کی بار موسم کیا بدلا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی نیت ہی بدل گئی جنہوں نے گیس کے نرخوں میں من مانا اضافہ کردیا، ایل پی جی گیس 10 یا 20 نہیں بلکہ 76 روپے فی کلو زائد نرخ پر فروخت کی جارہی ہے۔ ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 114روپے مقررہے جبکہ لاہور میں ایل پی جی 190 روپے فی کلو گرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہری پریشان اور مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوام نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer