سی ڈی اے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

سی ڈی اے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا


اسلام آباد(24نیوز) سی ڈی اے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا، سی ڈی اے حکام کی غفلت سے ادارے کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا،2010 میں اٹلی سے منگوائی گئی سیاحتی ٹرین کچرے کی نظر ہو گئی2010 سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ٹرین راول لیک ویو پارک میں کھڑی ہے،ٹرین شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کے کنٹرول میں۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ٹرین راول لیک ویو پارک میں کھڑی ہے،ٹرین شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کے کنٹرول میں ہے،2010 میں ٹرین چند روز ہی چل سکی، جب سے بند پڑی ہے،ٹرین کی بیٹریاں بھی اب خراب ہوچکی ہیں،ٹرین کی ایک بیٹری کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راول لیک ویو پارک میں ٹرین کو چلانے سے اس ادارے کو ہر ماہ ریونیو ملے گا،آٹھ سال پہلے خراب ہوئی ٹرین کو شعبوں کی آپس کی لڑائی کی نظر کردیا گیا،2010 میں ٹھیک کرانے کیلئے ٹرین کے ٹھیکیدار کو بھی پیسے نہیں دئیے گئے۔