سماجی تنظیم نے کیا خواتین کیلئے کسان میلہ کا اہتمام


خیرپور(24نیوز) نواحی گائوں آچر سولنگی میں سماجی تنظیم نے کیا خواتین کیلئے کسان میلے کا اہتمام، میلے میں خواتین کی تیار کی گئی چیزیں بھی نمائش کیلئے رکھی گئیں، خواتین کو نفع بخش فصلوں سے متعلق لیکچر بھی دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے نواحی گاوں آچر سولنگی میں پہلی مرتبہ سماجی تنظیم نے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خواتین کا کسان میلا سجا دیا گیا۔ میلے میں سندھ بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ میلے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ میلے کا مقصد دیہاتی خواتین میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ہینڈی کرافٹ کی مانگ میں اضافہ کرنا اور خواتین کی تیار کی گئی ہینڈی کرافٹ کی اچھی قیمت میں فروخت ہے۔

واضح رہے کہ خواتین کسان میلے میں خواتین کیلئے بینک سے قرضوں کے حصول سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ خواتین کو زراعت سے علاوہ دیگر نفع بخش کاروبار سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما منور علی وسان نے کسان خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمیت گائوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر پلانٹ کی تنصیب کا بھی اعلان کیا۔