ایاز صاد ق کے سسرالیوں نے کھالے کی اینٹیں اکھاڑکرذاتی تعمیرات پر لگا لی

ایاز صاد ق کے سسرالیوں نے کھالے کی اینٹیں اکھاڑکرذاتی تعمیرات پر لگا لی


شیخوپورہ(24نیوز) اسپیکرایاز صاد ق کے سسرالیوں نے سرکاری کھالے کی اینٹیں اکھاڑکرذاتی تعمیرات بنالیں۔ کھالے سے سیراب ہونے والی سیکڑوں ایکڑاراضی بنجرہونے کاخدشہ پیداہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب قلعہ ستار شاہ میں حکومت نے زرعی زمینوں کو نہری پانی سے سیراب کرنے کے لئے پختہ نالا بنوایا۔ مگر اس پر ایک اہم سیاسی شخصیت کے سسرالیوں کی نظر پڑ گئی۔

سرکار ی نالہ اسپیکرایاز صادق کی ساس بیگم سردارعفت ، برادرنسبتی، شاہد اقبال اور سردار قادر اقبال کی زمین کے پاس سے گزرتا ہے۔ بااثر ا فراد نے نالے کو اکھاڑکر اینٹوں سے ذاتی ڈیرہ بنا لیا۔ جس سے سیراب ہونے والی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بنجرہونے کا خدشہ ہے۔

علاقہ کے کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام بالا اس کا نوٹس لیں اور کھال کی تعمیر دوبارہ کروائیں تا کہ زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے۔