راولپنڈی میں سجا انوکھا مقابلۂ حسن، جانوروں کی ریمپ پر کیٹ واک


  راولپنڈی (24نیوز) سجا انوکھا مقابلہ حسن جہان نازوں سے پلنے والے جانوروں نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے۔  

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی گرجا روڈ پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مقابلہ حسن مویشیاں منعقد کیا گیا۔ مقابلے حسن میں شریک جانورون کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا جہان جانوروں کی کیٹ واک کروائی گئی اور خوبصورت اور صحت مند جانوروں کو انعامات اور اسناد اے نوازا گیا۔

مالکان نے اس مقابلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے لائیوسٹاک کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا ہمارا محکمہ جانوروں کی افزائش، گوشت اور دودھ کی پیدوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی بھرپوے مدد فراہم کرہا ہے۔جبکہ صحت مند جانوروں سے حاصل ہونے والا گوشت ہی ہماری صحت کا راز ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی افزائش نسل بڑھا کر دودھ اور گوشت کو ایکسپورٹ کرکے پاکستان خطیر زرمبادلہ بھی کما سکتا ہے۔ جانوروں کی کیٹ واک کے اختتام مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خوبصورت جانوروں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔