بھارتی اداکارہ سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی


دبئی(24نیوز) بھارتی اداکارہ سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ لاش خصوصی طیارے سے ممبئی پہنچائی جائے گی۔ دبئی میں بھارتی سفارتکار کے مطابق کوشش ہے کہ سری دیوی کی میت جلد از جلد روانہ کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق   سری دیوی کی آخری رسومات بھی آج کی ادا کی جائیں گی۔ دبئی پولیس نے سری دیوی کی لاش کے ساتھ ورثا کو 10 نکات پر مشتمل ایک خط بھی دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی۔ سری دیوی باتھ ٹب میں گریں جس کے بعد وہ اٹھ نہیں سکیں۔

 جس کے بعد تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ان کے شوہر بونی کپور کا بیان میں ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔