بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر نےخود کشی کر لی



نئی دہلی(24نیوز)بھارتی فوجیوں پر طاری پاک فوج کا خوف ہے یا انکی اندرونی صفوں میں مایوسی اور بے چینی ،لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے اگلے ہی روز بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نے خود کو ڈبل بیرل گن سے اڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سینٹرل ائیر کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے 44 سالہ پبلک ریلیشن آفیسر اروند سہنا کی خود کشی کے پیچھے انکی نوکری کے حوالے سے پریشانی تھی اور ونگ کمانڈر ڈپریشن کا شکارتھے ، فضائیہ کالونی میں مقیم اروند سنہا نے اپنی ذاتی پستول کنپٹی پر رکھ کر فائرنگ کی، فائر کی ایک دم آواز سن کر جب دیگراہلکار اُن کے کمرے میں پہنچے وہ دم توڑ چکے تھے۔

اروند سنہا کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے اپنی فیملی اور گھر کو لے کر پریشان تھے تاہم انہوں نے اصل پریشانی کی وجہ کسی کو نہیں بتائی تھی،گھر کی طرف سے پریشانی کی وجہ سے انہوں نے چھٹی کی درخواست بھی دی تھی لیکن پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ سے درخواست مسترد ہو گئی تھی۔