حکمران جماعت کے جڑانوالہ جلسہ میں سر عام بجلی چوری


جڑانوالہ (24نیوز) مسلم لیگ ن کاجڑانوالا میں جلسہ بری طرح بے نظمی کا شکاررہا۔ جلسے کے لیے چوری کی بجلی استعما ل ہوتی رہی۔ جلسہ ختم ہوتے ہی ساؤنڈ سسٹم والا اسٹیج دھڑام سے گر گیا۔دوران جلسہ پرویز رشید اسٹیج پر بیٹھے سگریٹ نوشی کرتے رہے۔

 جڑانوالا میں ن لیگ کا جلسہ بے نظمی کا بھی شکار تھا اور جلسے کے لیے سرعام بجلی چورکی جاتی رہی۔ جلسے کے دوران کارکن بار بار ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے رہے۔جلسے میں بے نظمی اتنی زیادہ تھی کہ قومی پرچم کا تقدس بھی پامال ہوتا رہا اورکوئی پوچھنے والانہ تھا۔

جلسے کےدوران اسٹیج پربیٹھے ن لیگ کے رہنما پرویزرشید سگریٹ نوشی کرتے رہے اور یوں عوامی مقامات پرسگریٹ نوشی نہ کرنے کے قانون کا منہ چڑاتے رہے۔

جلسے میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب میاں نوازشریف نے تقریرکرتے ہوئے حاضرین سے سوال کیا کہ جولوگ سمجھتے ہیں کہ عدالت نے انہیں ٹھیک نکالا وہ ہاتھ کھڑاکریں،جس پرجلسے میں موجود بہت سے لوگوں کے ہاتھ کھڑے کردئیے۔

میاں نوازشریف نے جونہی تقریر ختم کی اوراسٹیج سے روانہ ہوئے تو وہاں ساؤنڈ سسٹم کے لیے بنایا گیا اسٹیج دھڑام سے نیچےآگرا۔