سانحہ ساہیوال، جےآئی ٹی نے اہم فیصلہ کرلیا



لاہور( 24نیوز ) ساہیوال واقعہ میں جے آئی ٹی نے عوام سےمدد لینےکافیصلہ کر لیا ہے،مزیدشواہداکٹھےکرنےکیلئےپنجاب پولیس نےاشتہارات جاری کردئیے ہیں۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر بننےوالی جے آئی ٹی  نے واقعہ کی چھان بین کے لئے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرنےکےلئے اشتہارات بھی جاری کر دئیے ہیں،جے آئی ٹی ٹیم کا کہناتھاکہ واقعہ بارےمعلومات رکھنےوالے لوگ 28جنوری تک اپناموقف پیش کرسکتےہیں، فوٹیج ،یا کوئی اورثبوت جے آئی ٹی کےسامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔

 ثبوت ،فوٹیج دینےوالوں کانام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائےگا، اس سےقبل جےآئی ٹی 13عینی شاہدین کےبیان قلمبند کرچکی، مزید شواہداکٹھے کرنےکیلئےپنجاب پولیس کی جانب سےاشتہارات جاری کئےگئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER