سعودی عرب یورپی یونین کی بلیک لسٹ میں شامل

سعودی عرب یورپی یونین کی بلیک لسٹ میں شامل


ریاض(24نیوز) یورپی یونین نےسعودی عرب کودہشت گردی کی مالی معاونت کرنےوالےممالک میں شامل کرلیا،فہرست میں ایران،عراق اورشام سمیت16ممالک شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا، سعودی عرب کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا جو منی لانڈنگ کو کنٹرول کرنے اور شدت پسند عناصر  کی مالی معاونت کرتے ہیں، یورپی یونین کی جانب سے یہ اقدام سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب پر پڑنے والے بین الاقوامی دباؤکے تحت استعمال کیا۔

تاہم یورپی یونین اور سعودی عرب کے ذرائع کا کہنا تھا اس فہرست کو رواں ہفتے یورپی یونین کمیشن کے 2017سے بنائے گئے نئے معیار کا استعمال کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کیا گیا اور سعودی عرب کواس فہرست میں شامل کیا گیا، جو ابھی تک خفیہ ہے،دوسری جانب اس معاملے پر سعودی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER