نتھیا گلی میں شدید برفباری، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

نتھیا گلی میں شدید برفباری، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں


ایبٹ آباد(24نیوز) نتھیا گلی میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں۔ درازکس ڈھونگہ گلی کے مقام پر ٹریفک جام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نتھیا گلی میں شدید بر ف باری کے باعث250 سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کی وجہ سے سیرو تفریح کی غرض سے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس وقت نتھیا گلی کا ٹمپریچر منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم روڈ سے برف ہٹانے کا عمل ایک گھنٹے سے جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سڑک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔