خانیوال میں مسافر بس کو آگ لگ گئی

خانیوال میں مسافر بس کو آگ لگ گئی


خانیوال (24نیوز) خانیوال میں مسافر بس کو آگ لگ گئی، آگ سلنڈر لیکج کی وجہ سے لگی.

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی سے پوری گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق  بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے.مسافر نے شکوہ کیا کہ بسوں میں ناقص سمندروں کے نصب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ بسوں اور ویگنوں کو چیک نہیں کر رہا۔ہماری جانیں غیر محفوظ ہیں ، سرکار کچھ نہیں کر رہی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔