بارش سے نشیبی علاقے جل تھل،میاں،بیوی اور بیٹی جاں بحق

بارش سے نشیبی علاقے جل تھل،میاں،بیوی اور بیٹی جاں بحق


لاہور( 24نیوز )لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اسلام آباد،خوشاب ،مری، شیخوپورہ ،پنڈی بھٹیاں،کامونکی ،وادی لیپا اور مظفر آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش سے پانی جمع ہوگیا،شیخوپورہ میں دوچھتیں گرنے سے میاں،بیوی اوربیٹی جاں بحق،چھ افراد زخمی ہوگئے۔

لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے پھرجھلک دکھادی،اسلام آباد،خوشاب، مری،شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں ،کامونکی ،وادی لیپا اور مظفر آباد سمیت دیگرشہروں میں بادل کھل کر برسے، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔۔شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

بارش کے باعث شیخوپورہ کے علاقوں سادھوکی اور سکھیکی میں دوگھروں کی خستہ حال چھتیں گرگئیں،ملبے تلے دب کر میاں،بیوی اوربیٹی چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں قیصر اسکی بیوی میمونہ اور بیٹی ماہم شامل ہیں،لاشیں نکال کر اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں،چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔  الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

وادی لیپہ میں بارش سے ندی نالے بھر گئے،مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنارہا،آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آد،مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، کوھاٹ،مردان، بنوں،ڈی آئی خان ڈویڑن،اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔