پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیمی نصاب اردو میں کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیمی نصاب اردو میں کرنے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز) حکومت پنجاب نے پرائمری سطح پر سرکاری اسکولز میں تعلیمی نصاب انگریزی میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

آئندہ تعلیمی سال 2020 سے انگریزی صرف بطور مضمون پڑھائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب  آئندہ سال سے تعلیمی نصاب اردو میں کردے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگلش میں ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کے بجائے ترجمہ کرنے میں مصروف ہوجاتاہےاور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔