بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کو بریک لگا دی

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کو بریک لگا دی


اسلام آباد(24 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، بارشوں کا سلسلہ تین چار روز تک جاری رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کوبھی بریک لگا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تین چار روز تک جاری رہے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اورپنجاب کے کئی شہروں میں بادل کھل کر برستے رہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں ننکانہ صاحب بہاولپور،اوکاڑہ،گوجرانوالا،ظفروال اورپسرو میں بھی بارش نے خوب رنگ جمایا۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان،ملتان،بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد، کراچی، ژوب، قلات ، فاٹا اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ متاثر

 واضح رہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا ، مالاکنڈ،ہزارہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔