شادیوں کا سیزن آتے ہی سونے کو

شادیوں کا سیزن آتے ہی سونے کو"" آگ"" لگ گئی


لاہور( 24نیوز )عالمی مارکیٹ میں تو سونا مہنگا نہیں ہوا لیکن پاکستان میں شادیوں کے سیزن نے سونا مزید مہنگا کردیا،سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے 58650 روپے ہوگئی، جو ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح ہے،10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کے اضافے سے 50271 روپے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 46082 روپے فی دس گرام ہوگئی۔

 یہ بھی ضرور پڑھیئے:نواز شریف اپنے کیے پر پچھتانے لگے
دس روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے،عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پیر کے روز صرف 7 پیسے کا ہی اضافہ رکارڈ کیا گیا۔