عدالت میں معافیاں،باہر بڑھکیں،ن لیگ کو شرم آنی چاہیے:لطیف کھوسہ


اسلام آباد(24نیوز) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نواز شریف پر برس پڑے، کہتے ہیں نواز شریف عدالت میں مافیاں مانگتے ہیں باہر آکر بڑھکیں مارتے ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعظم عباسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر وزیر اعظم کا محاسبہ ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ پیپلز پارٹی پہلے ہی پارٹی فندنگ کیس پر جواب جمع کروا چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کی کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہے۔ ہمارا سارا کچھ پاکستان میں ہے۔  درخواست گزاروں نے شوقیہ فنکاری میں ہمارے خلاف درخواست دائر کروائی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پنجاب میں اصل وزیرراناثنااللہ ہیں :چیف جسٹس ثاقب نثار 

 لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس اختتام کی جانب گامزن ہے۔ نواز شریف درخواستیں دے کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ نیب کی سفارشات کے باوجود نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ اگر نواز شریف کے خلاف کوئی بات ہو جائے تو سازش ہو جاتی ہے۔ چئیرمین سینٹ کے  بیان پر وزیر اعظم کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے ایسا بیان دیا۔ ن لیگی عدالت میں جاتے ہیں تو معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آکر بڑھکیں مارتے ہیں۔