مہاجروں سے دشمنی نہ لو ورنہ ۔۔۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

مہاجروں سے دشمنی نہ لو ورنہ ۔۔۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پی آئی بی گروپ کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کہتے ہیں مہاجروں سےدشمنی نہ لو،، ورنہ مہاجربھی اپنےراستےاورایک منزل کا تعین کریں گے۔

کراچی کےعلاقہ لیاقت آباددس نمبرپروزیراعلیٰ سندھ کےبیان کےخلاف ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کااحتجاج، ڈاکٹرفاروق ستارکابڑااعلان، سندھ میں نیاصوبےبنانےکامطالبہ کردیا۔ فاروق ستارکاکہناتھاکہ ون وےٹریفک چلتارہاہےلیکن اب ایسا نہیں چلےگابات براہ راست لین دین پرہوگی۔

پڑھنا مت بھولیں: جان قربان کردیں گے، سندھ تقسیم نہیں ہو نے دیں گے: شرجیل میمن

انھوں نے کہا مہاجرہیں مگرہم ایک دنیاچھوڑآئےہیں، تمھارےپاس جتناہےہم اتناچھوڑآئےہیں، ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ مہاجروں نےسندھیوں کوغلامی سےنجات دلائی جب کہ اب مہاجروں کوحقوق دینےبجائےحقوق مانگنےپرلعنت بھیجی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ  الیکشن سےپہلےدس لاکھ افرادکومجمع لےکرمزارقائدجائیں گے۔
ڈاکٹرفاروق ستارکےاحتجاجی مظاہرےکےبعدپیپلزپارٹی کےصوبائی وزیرسعیدغنی نے ردعمل دیتےہوئےکہاکہ فاروق ستارکی سیاست کوعوام ردکرچکےہیں جس کی مثال جلسےمیں چندسولوگ کی موجودگی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔