سری لنکا میں ہونے والی "وکٹ فکسنگ" میں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی ملوث


میچ فکسنگ کے بعد وکٹ فکسنگ اسکینڈل نے ایک مرتبہ پھردنیائے کرکٹ کو تشویش میں مبتلاکردیا ۔سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر کے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرحسن رضا بھی پچ فکسنگ کی ڈیل میں شامل ہیں۔آئی سی سی نے مکمل رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد تحقیقات کا اعلان کردیا۔
کرکٹ میں میچ فکسنگ ،سپاٹ فکسنگ اور فینسی فکسنگ کے بعد وکٹ فکسنگ کا انکشاف، ایک غیر ملکی ٹی وی نے سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کی سازش کو بے نقاب کیا ہے ۔سری لنکا میں ہو نے والی اس پچ فکسنگ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ،سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا اور گال کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹنٹ منیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جینٹلمین کھیل سے ایک اور کھلواڑ، سری لنکا میں" وکٹ فکسنگ "کی سازش پکڑی گئی

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ ٹی وی کے ایک صحافی نے بزنس مین کا روپ دھارکر گال سٹیڈیم کے منیجر اور سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پچ فکسنگ کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔
عرب ٹی وی کی جانب سے بنائی گئی خفیہ ویڈیو میں صحافی تھرانگا اندیکا سے وکٹ کے متعلق معلومات حاصل کررہا ہے ، صحافی تھرانگا سے 6 نومبر سے شروع ہونے والے انگلینڈ سری لنکا ٹیسٹ کو چار دن میں ختم کرنے کے بارے بات کرتا جس پر تھرانگا جواب دیتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ۔

اہم خبر: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

اسی میدان پر 2017 میں بھارت سر ی لنکا ٹیسٹ میں بھی پچ فکسنگ کا انکشاف ہو ا، اس پوری ڈیل میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا بھی واضح طوردکھائی دے رہے ہیں ، ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد حسن رضا مکمل طوپر خاموش ہیں ۔
 آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مکمل ویڈیو سامنے آنے کے بعد کاروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔
دوسری جانب فکسنگ کی ویڈیو سامنے کے بعد سابق کرکٹر حسن رضا کا کہنا ہے یہ پرانی ویڈیو ہے جو لیک کی گئی، عجمان میں لوکل ٹورنامنٹ ہورہا تھا یہ ویڈیو وہاں کی ہے، لیگ کے انعقاد کے لیے انہیں بلایا گیا تھا ، جب میچ فکسنگ کا شبہ ہوا تو پیچھے ہٹ گیا ،مجھے پھنسانے کےلیےمیرا نام استعمال کیا گیا، مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، وہ پہلے ہی بھارتی میچ فکسنگ کا آئی سی سی کو میچ فکسنگ سے آگاہ کر چکے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔