کوئٹہ میں دہشت گردوں کا وار، 2 پولیس اہلکار شہید


کوئٹہ (24 نیوز) کوئٹہ میں پھر دہشتگردی، سرکی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ میں 4 راہگیر زخمی ہوگئے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق سرکی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پرموجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہلکار عبدالرشید اور بشیر شاہ شہید ہوگئے۔ واقعہ میں چار راہگیر زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک افغان دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

فالکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو مارگرایا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے لیا۔