کراچی :چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے موسی لین میں اختتام پذیر

کراچی(24نیوز) کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر موسی لین پر اختتام پذیر ہوگیا ایام عز کا دوسرا جلو دو بجے رضویہ سوسائیٹی سے برآمد ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح ایام عزا کا جلوس نشتر پارک آمد ہوا، جلوس نشتر پارک،سرشاہنواز بھٹو روڈ،محفل شاہ خراساں ،ایم اے جناح روڈ،پریڈی اسٹریٹ دوبارہ ایم اے جناح روڈ ،بمبئی بازار،نواب خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں سے ہوتا ہوا موسی لائن پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا جبکہ ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے گئے تھے

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس رضویہ سوسائیٹی امام بارگاہ قصر مصیب سے دو بجے برآمد ہو گا۔

گولیمار چورنگی،لسبیلہ،تین ہٹی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ کربلا مارٹن روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔