تحریک لبیک کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان


 لاہور(24ںیوز): تحریک لبیک نے مطالبات کی منظوری تک پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا، تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کہتے ہیں کہ راناثناء اللہ کوبرطرف کرکےآئین کےمطابق کارروائی کی جائے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ علماء کے مشاورتی اجلاس کے بعدڈاکٹر اشرف آصف جلالی نےاعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا جس میں تحریک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چیئرنگ کراس کادھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کی منظوری نہیں دی جاتی اور راناثناءاللہ کوبرطرف کرکے آئین کے مطابق کارروائی نہیں کی جاتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھاکہ نبوت کےحلف میں ردوبدل کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے۔ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ڈی چوک پر6 مطالبات میں سے3کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے۔ حکومت سےدوٹوک مطالبہ ہے۔ قاتلوں کیخلاف مقدمہ اور قصاص دلایا جائے، مساجد میں سپیکروں پر پابندی بھی ختم ہونے تک دھرنا جا ری رہے گا۔