راجا ظفرالحق کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی


 اسلام آباد (24 نیوز): راجا ظفرالحق کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی، کمیٹی نے رپورٹ میں دو وزرا کا مبہم انداز میں ذکر کا بھی انکشاف کیا ہے۔

 

راجا ظفر الحق کی انکوائری رپورٹ میں لکھا گیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کارروائی کے دوران کئی ترامیم تجویز کی تھی۔ بل جب قائمہ کمیٹی سے سینیٹ میں بھجوایا گیا تو سینیٹر حافظ حمد اللہ نے ترمیم کی مخالفت کی تو وزیر قانون نے اس کی حمایت کی۔

 

قومی اسمبلی میں بل پہنچنے پر سینیٹ سے ترمیم شدہ بل کے اصل مسودے میں ترامیم تھیں، تب جا کر تمام جماعتوں کو غلطی کا احساس ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

ایک وزیر نے قانونی مہارت کے باوجود فرض ادا نہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔