مغرب میں پاکستان کا غلط امیج اُبھارا گیا، شہریار آفریدی کا یونیورسٹی آف لاہور میں خطاب

مغرب میں پاکستان کا غلط امیج اُبھارا گیا، شہریار آفریدی کا یونیورسٹی آف لاہور میں خطاب


لاہور(24نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مغربی دنیا میں پاکستان کا غلط امیج ابھارا گیا. ہمارا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے آگے رہا اور سب سے زیادہ متاثر بھی ہوا.

یونیورسٹی آف لاہور میں بین الاقوامی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 150 طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں میوزکل پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جن کو حاضرین نے خوب انجوا ئے کیا۔بین الاقوامی یوتھ کانفرنس دو دسمبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا. غیر ملکی طلبا اور طالبات کو پاکستان کی ثقافت اور پاکستان کے مختلف تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی جائےگی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ طاقتور ریاستیں دوسرے ممالک کو نیچا دکھانے کیلئے منفی ہتھکنڈے اپناتی ہیں.ایسے ممالک جنگ کی بجائے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ کیوں نہیں دیتے.

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ جب آپ اس ملک کے سفیر بنیں گے تو دنیا میں پاکستان کا بہترین امیج بڑھے گا۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ہمیں اپنی ثقافت کو بھی دنیا میں اجاگر کرنا ہو گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔