"عمران خان جس راستے پر جاتے ہیں وہیں سےیو ٹرن لیتے ہیں"


 کراچی(24نیوز) سندھ کے وزیر بلدیات سعیدغنی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب جس راستے پر جاتے ہیں وہیں سے یوٹرن لیتے ہیں، ہم منتظر ہیں کہ یہ جلد ہی اپنی 100 دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا میڈیا سے گفتگو کرتےہو ئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جس راستے چلتے ہیں وہیں یوٹرن  لیتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہے،  ان کا سو روزہ پلان کیا ہم انتظار کر رہے ہیں،  پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت صوبہ میں بہت بہتر کام کر رہی ہے ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کو ایک بات پہلے ہی کہہ دی تھی کہ تعلیمی ادارے جو رہائشی علاقوں میں ہیں انکے خلاف تیزی سے کارروائی نہیں کرنی ہے، تعلیمی اداروں کے حوالے سے کارروائی آخری اقدام ہوگا جو کچھ کل ہوا وہ ایک غلط فہمی ہو سکتی ہے۔

رہائشی علاقوں میں قانون کے مطابق سکول چلانے کی اجازت ہے بڑی سڑکیں اور بڑے سکول جہاں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں وہاں کوئی کارروائی نہیں ہوگی بلڈنگ کنٹرول کی وجہ سے ناجائز تعمیرات ہوئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 104 پی ٹی آئی کے امیدوار نے میری جیت کے خلاف درخواست دائر کی تھی، ایس بی سی اے کے تعاون کے بغیر الیگل تعمیرات ممکن نہیں ہے، جن علاقوں میں زیادہ غیر قانونی تعمیرات ہیں ہم نے بہت ساری عمارات کو ہم نے مسمار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے  مگر مجھے جب تک رشوت کے حوالے سے ٹھوس ثبوت نہیں ملے گے تب تک کسی کے خلاف کاروائی ممکن نہیں ہے،  عوام سے گزارش ہے جو رشوت کا تقاضہ کرے ان کی شکایت کرے عدالتی حکم کی بجاآوری ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

ایک ہی وقت میں پورے صوبہ میں کارروائی ممکن نہیں، تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ بیروزگار ہونے والے لوگوں کا خیال بھی کرنا ہے جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی انکی نشاندہی کررہے ہیں۔