بغیر پائلٹ خلائی جہاز

بغیر پائلٹ خلائی جہاز"انسائٹ" مریخ پر پہنچ گیا, ناسا ماہرین خوشی سے جھوم اٹھے


(24نیوز) ناسا کا بغیر پائلٹ خلائی جہاز 'انسائٹ' زمین سے 54 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچ گیا ہے ۔

 امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا بغیر پائلٹ جہاز انسائٹ 6 ماہ تک خلاء میں سفر کرنے کے بعد کامیابی سے مریخ کی سطح پر پہنچ گیا، مریخ سے بھیجی گئی پہلی تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا گیا ہے۔تصویر موصول ہونے پر ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی گئی۔

365 کلوگرام وزن کے حامل اس خلائی جہاز پر گرمی سے بچنے کے لیےخاص ہیٹ شیلڈ لگائی گئی ہے جو تقریباً 15 سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

مریخ پر پہنچنے کے بعد انسائٹ خلائی جہاز سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرکے کام کرے گا اور جائزہ لے گا کہ زمین کی طرح یہ سیارہ اربوں سال پہلے کیسے وجود میں آیا۔ 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر لاگت کے حامل اس خلائی جہاز میں فرانسیسی خلائی ایجنسی کے آلات نصب ہیں اور اس پر نصب کیمرے مریخ کی سطح کا جائزہ لیں گے۔

یہ خلای جہاز گولی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز محض ایک گھنٹے میں 19 ہزار 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے:  https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔